Mirpur Azad Kashmir News - Awami Action Committee

Negotiations Between Awami Action Committee and Mirpur Administration

Negotiations Between Awami Action Committee and Administration Regarding Ownership Rights of Ceasefire Line Affectees in Janyal

متاثرینِ سیز فائر لائن جنیال کے مالکانہ حقوق سے متعلق عوامی ایکشن کمیٹی اور انتظامیہ کے درمیان مزاکرات

انتظامیہ کی جانب سے رابطہ کرنے پر ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ میرپور سے عوامی کمیٹی جنیال کے وفد کے ہمراہ کمشنر آفس میں مزاکرات۔ مزاکرات کے دوران متاثرینِ سیز فائر لائن بمقیم جنیال کے مالکانہ حقوق کے حوالہ سے گفتگو ہوئی۔ انتظامیہ نے متاثرین کا مطالبہ جائز تسلیم کرتے ہوۓ یہ کہا کے حکومت اور انتظامیہ سنجیدگی سے اِس معاملہ کو حلُ کرنا چاہتی ہے۔ جلد متاثرین کو مالکانہ حقوق دینے کے لیۓ ایک کمیٹی تشکیل دے کر سروے شروع کروا دیا جاۓ گا اور کم سے کم دورانیہ میں سروے مکمل کر کے حکومت کو مالکانہ حقوق کے کیۓ فہرستیں بھیجی جائیں گی۔ اِس پر عوامی کمیٹی جنیال سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کے جب تک نوٹیفیکیشن شائع نہیں ہوتا کے متاثرین کو مالکانہ حقوق دینے کے لیۓ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور کم سے کم ٹائم سروے کو مکمل کرنے کے لیۓ اُس میں مینشن نہیں ہوتا تب تک 30 جون کی کال اپنی جگہ قائم رہے گی۔ مزید یہ کے 30 جون کی کال متاثرینِ سیز فائر لائن بمقیم جنیال سے مشاورت کے بغیر کبھی واپس نہیں لی جا سکتی۔
پروفیسر نغمان عارف کمپلوی
عوامی ایکشن کمیٹی میرپور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *